September 18, 2020

Trend TV

We Entertain

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 264 مریض.

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے حوالے سے جو تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں ان میں اتوار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 264 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 434 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 482، پنجاب میں 7 ہزار 444,خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 961 اسلام آباد میں 2 ہزار 935, بلوچستان میں 274،گلگت بلتستان میں 215 آزاد کشمیر میں 133 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 547 ہو چکی ہے۔

آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 106 کورونا کے مریض موجود ہیں۔