November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

معاشی بحران میں گھرے سعودی عرب کے لیے خوشی کی خبر

سعودی عرب کے علاقوں الجوف اور سکاکا میں تیل اور گیس کے دو بڑے کنوئیں دریافت ہو گئے.

سعودی عرب کو کورونا وباء کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے خصوصاً اس کی تیل کی معیشت گزشتہ چند ماہ کے دوران بے پناہ نقصان سے گزری ہے۔جون 2020ء میں تیل کی برآمدات میں 55فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔

لیکن معاشی بحران کے شکار سعودی عرب کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ سعودی آرامکو نے مملکت کے شمال میں تیل اور گیس کے دو نئے کنویں دریافت کیے ہیں۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کے روز ان دونوں کنوؤں کی دریافت کا اعلان کیا۔

الجوف ریجن میں دریافت شدہ نئے گیس فیلڈ کو ”ہضبة الحجرة“ کا نام دیا گیا ہے۔جبکہ مملکت کے شمال میں سرحدی علاقے میں دریافت ہونے والے تیل کے کنویں کو ”ابرق التّْلول “ کا نام دیا گیا ہے۔