September 19, 2020

Trend TV

We Entertain

سوڈان میں گذشتہ سترہ سال سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ

سوڈان کی حکومت اور انقلابی محاذ میں شامل چار مسلح تنظیموں کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد سوڈان میں گذشتہ سترہ سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی راہ ہموار ہونے جا رہی ہے۔سوڈان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت او مسلح گروپوں کے درمیان طے پائے معاہدے کا عرب اور عالمی سطح پر خیر مقدم کیا گیا ہے ۔

سوموار کے روز جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں اس معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ معاہدے میں شامل فریقین نے سترہ سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے 8 نکاتی معاہدے کی منظوری دی ۔ اس معاہدے میں سلامتی، زمین کے تنازع، منصفانہ انتقال اقتدار، متاثرین کے لیے معاوضے، مویشیوں اور زراعت پیشہ آبادی کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور اقتدار اور اختیارات میں پناہ گزینوں کو شامل کرنے جیسے نکات شامل ہیں۔