November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

15ستمبر سے سکول کھولنے کا سرکلر جاری

ضلع ملیر میں سکول وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کورونا ایس او پیز کے تحت سکول کھولے جائیں گے، سرکلر ڈی ای او ۔ ضلع افسر کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں، ترجمان وزیر تعلیم

صوبائی وزیر تعلیم نے سرکلر کو مسترد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ای او کی طرف سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر سے ضلع بھر کے سکول کھول دیے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کورونا ایس او پیز کے تحت سکول کھولے جائیں گے ۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے ترجمان نے ڈی ای او کے سرکلر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع افسر ملیر کو نوٹی فکیشن جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بھی 15ستمبر کو سکول کھولے جانے کی تجویز پر غور جاری ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکولوں میں آ ٹھویں تا بارہویں کے طلباء کو پہلے بلانے کی تجویز ہے اور پھر چھٹی تا آٹھویں کے بچوں کو بلایا جائے گا۔

7 ستمبر کو میٹنگ ہوگی جس میں ساری چیزوں کو دیکھا جائے گا۔ اس میں پہلی چیز محرم الحرام میں کیسز کو دیکھا جائےگا ۔