September 18, 2020

Trend TV

We Entertain

صدیق الفاروق نے قومی ہیرو کو دھمکی دے دی

مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنماء اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق نے ممتاز  ایٹمی سائنسدان  ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جانب سے لگائے گئے  بلیک میلنگ کے ذریعے دوکروڑ روپے لینے کے الزام کو  غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان تین دن میں  اس الزام کی تردید کریں  اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں شائع کروائیں،  ورنہ میں مجبورا عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں ۔

جو ادارہ  میں نے خسارے میں لیا،وہ  ایک ارب روپے کے منافع  میں چلا گیا۔میں نے کبھی غلط کام نہیں کیۓ ۔صدیق الفاروق نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم نوازشریف  اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف  نے الگ الگ ٹیلی فون کرکے قانون کے مطابق ڈاکٹر صاحب کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

صدیق الفاروق نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم نوازشریف  اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف  نے الگ الگ ٹیلی فون کرکے قانون کے مطابق ڈاکٹر صاحب کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی ہدایت کی ہے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے  ایویکیو  ٹرسٹ کی زمین پر  اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ   بنا یا، انہوں نے 5سال بعد  الزام عائد کیا کہ صدیق الفاروق نے مجھے بلیک میل کر کے دو کروڑ روپے لئے اور یہ چوروں کا سردار ہے، صدیق الفاروق نے کہا کہ میرے اور ان  کے تعلقات اچھے  رہے ہیں، ہسپتال کی 15کینال 3مرلے زمین تھی جس پر کچھ لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا، میں نے اس بلڈنگ کو گرانے کی  منظوری دے دی تھی۔