پی ایم این کے لیڈر شہبازشریف اس وقت کراچی کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے بارش سے متاثرہ افراد کے کیمپ کا بھی دورہ کیا اور شہر قائد کے حالات کا بھی جائزہ لیا ۔
شہبازشریف نے اس موقع پر صحافیوں سے مختصر گفتگو بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نوازشریف کا ملک ہے ، جب علاج مکمل ہو گا تو نوازشریف واپس آ کر پیش ہو جائیں گے۔
اپوزیشن فعال کب ہو گی ؟ صحافی کے اس سوال پر شہبازشریف نےکہا کہ ” میں کراچی پھل بیچنے نہیں آیا ہوں “۔
شہبازشریف ن لیگی رہنما اور ضلعی صدر سلمان خان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال کیا گیا اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے ۔
شہبازشریف کراچی میں ن لیگ کے رضا کاروں سے بھی ملاقات کریں گے اور مختلف امور پر بات چیت کریں گے ۔
مزید خبریں
کیپٹن (ر) صفدر,بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع
وزیراعظم کا دورہ پشاور،ضمنی انتخاب میں شکست کیوں ہوئی
عثمان ڈار نے وزیر اعظم معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا