November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا اعلان کر دیا گیا۔

ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کیسز کی کمی آنے اور حالات بہتر ہونے کے بعد پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 5 کے پلے آف اور فائنل میچز کی تاریخیں طے کر لی گئی ہیں۔ پلے آف میچز 14 اور 15 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے تمام بقیہ میچز لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک میں کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے مارچ میں پی ایس ایل 5 کے آخری مرحلے کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔