September 18, 2020

Trend TV

We Entertain

ملکی مجموعی قرضوں کی مالیت بلند ترین سطح پر

مالی سال 20-2019ءکے دوران پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں مزید 4340 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث جون 2020ءکے اختتام پر مجموعی قرضوں اور واجبات کی مجموعی مالیت 44 ہزار 563 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے دو سال کے دوران مجموعی طور پر 14 ہزار 684 ارب روپے کے قرضے لیے۔

20-2019ءمیں مجموعی قرضوں اور واجبات میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور اسکے علاوہ مقامی قرضوں کی مالیت گزشتہ مالی سال 12 فیصد بڑھ گئی۔

حکومت نے مقامی ذرائع سے 2550 ارب روپے کے قرضے لیے اور 30 جون 2020ءکو مقامی قرضوں کی مالیت 23 ہزار 281 ارب روپے کی سطح پر جا پہنچی ۔

موجودہ حکومت نے گزشتہ دو مالی سال کے دوران مقامی ذرائع سے 6 ہزار 865 ارب روپے کے قرضے لیے۔

حکومتی قرضوں میں اضافہ کی ایک اہم وجہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے ہیں۔ 

حکومتی قرضوں میں اضافہ کی ایک اہم وجہ خسارے میں چلنے والے سرکاری ادارے ہیں۔