September 19, 2020

Trend TV

We Entertain

عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چئیرمین سی پیک اتھارٹی پروفیشنل اور ڈیسینٹ آدمی ہیں، انہوں نے شاید حکومت کو خود کو اور اہل خانہ کو تنازعے سے بچانے کیلئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جس کی عزت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے مستعفی ہونے کے اعلان پر وفاقی حکومت کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عاصم سلیم باجوہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا عہدہ قبول نہیں کرنا چاہتے تھے، تاہم وزیراعظم عمران خان کے پرزور اصرار پر عہدہ قبول کیا تھا ۔

تاہم اب موجودہ صورتحال میں انہوں نے اپنے اہل خانہ سے طویل مشاورت کی ہے، جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کا عہدہ چھوڑ دیں گے ۔وہ چاہتے ہیں کہ صرف چئیرمین سی پیک اتھارٹی کا عہدہ اپنے پاس رکھیں۔ ان کی کوشش ہے کہ صرف سی پیک منصوبے پر اپنی توجہ برقرار رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ  فیصلہ کیا ہے کہ صرف ایک جانب توجہ مرکوز رہنی چاہیئے، سی پیک اتھارٹی پر کام کرتا رہوں گا۔