November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ۔

 شہر میں برائلر گوشت کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے ۔سرکاری نرخوں میں مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا جسکے بعد قیمت 165 روپے مقرر کردی گئی ۔ مرغی کے گوشت کی قیمت157 سے بڑھ کر165 روپے فی کلو ہوئی۔

اسکے علاوہ 15 سبزیاں بھی 12 روپے کلو تک مہنگی ہو گئیں ۔پیاز 48 ،ٹماٹر 62 ،لہسن 210 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ۔ ادرک510 سبز مرچ 76،لیموں 110 روپے کلو سیل ہورہی ہیں اور حکومتی احکامات پر عمل نا ہونے کے باعث شہری مہنگی سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں ۔