بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک مضافاتی علاقے میں مسجد میں گیس پائپ لائن لیک ہونے سے دھماکے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام نے مسجد کے ہال میں موجود افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس کی پائپ لائن کا لیک ہونا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 26 افراد آگ کی زد میں آ کر بری طرح جھلس گئے۔ جن کو علاج کے لیے شیخ حسینہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری میں داخل کرادیا گیا ہے۔
وہاں کے مقامی فتح اللہ پولیس اسٹیشن کے انچارج اسلم حسین نے میڈیا کو بتایا کہ شعلوں کی لپیٹ میں آ کر زخمی ہونے والے افراد کے بدن کم ازکم 60 سے 70 فی صد تک جل گئے ہیں۔
مزید خبریں
بل گیٹس,بہتر ہے کرپٹو کرنسی سے نجات حاصل کرلیا جائے
بگ باس سیزن 14 ,بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا
کنگنا نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ریحانہ کو پاگل قرار دیدیا