November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

ننھی مروا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ , زیادتی کی تصدیق ہو گئی

بچی کو سر پر بھاری پتھر اور اینٹ مار کر قتل کیا گیا،سر پر گہرے زخم موت کی وجہ بنے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب پیربخاری کالونی میں خالی پلاٹ میں کچرےسےبچی کی لاش ملی تھی۔ کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پانچ سالہ بچی کے قتل کا واقعہ رونما ہوا تھا، جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

زیر حراست ملزم کا ڈی این اے سیمپل ٹیسٹ کیلیے بھیج دیا گیا ہے، ڈی این اے رپورٹ میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

زیر حراست ملزم سے تفتیش جاری ہے۔پولیس نے بتایاملزم کا فون کال اور ڈیٹا بھی چیک کیا جارہا ہے، ملزم نے قتل یا زیادتی سے متعلق تاحال کوئی اعتراف نہیں کیا ہے۔

ملزم نے دوران حراست ابتدائی بیان میں کہا کہ بارش کے باعث چھت سے پانی آتا ہے، کچرے کے ڈھیر میں پینا فلیکس تلاش کرنے گیا تھا۔

بچی کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے جس میں مروا سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ایم ایل او جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے،زیادتی کے بعد سر پر پتھر مار کر قتل کیا گیا،ڈاکٹر ذکیہ نے مزید کہا کہ بچی کے جسم پر جھلسنے کے کوئی نشان نہیں ہیں ۔