حرمین شریفین کے تمام دروازوں پر نمبر لگائے جا رہے ہیں۔
خانہ کعبہ دُنیا کا مقدس و متبرک ترین مقام ہے۔ ہر سال کروڑوں افراد حج ، عمرہ اور نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام تشریف لاتے ہیں۔ لاکھوں لوگوں کی بروقت آمد کے باعث ان کے لیے 18 داخلی و خارجی دروازے بنائے گئے ہیں۔ اکثر زائرین کو طواف کے بعد واپسی کے حوالے سے ایک بڑی پریشانی کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔
کیونکہ وہ بھول جاتے ہیں کہ کس دروازے سے واپسی پر ان کی رہائش گاہ نزدیك پڑے گی۔ زائرین کی سہولت کی خاطر حرم مکی کے دروازوں کی نمبرنگ کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ سعودی حکومت حرمین شریفین کی خدمت اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔
اور حرم مکہ کے دروازوں کی نمبرنگ سے زائرین کوبڑی سہولت ہوگی۔
مزید خبریں
بل گیٹس,بہتر ہے کرپٹو کرنسی سے نجات حاصل کرلیا جائے
بگ باس سیزن 14 ,بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا
کنگنا نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ریحانہ کو پاگل قرار دیدیا