امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناروے کے پارلیمنٹیرین کی جانب سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدہ کرانے پر نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔
ناروے کے پارلیمنٹرین نے کہا ہے کہ میرے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل امن انعام کے لیے دیگر تمام نامزد کردہ افراد کی نسبت دنیا میں امن پیدا کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ کوشش کی ہیں .
انہوں نے اپنے نامزدگی خط میں لکھا ہے کہ توقع ہے کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک بھی متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلیں گے ، کیونکہ یہ امن معاہدہ خطے کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے جو مشرق وسطیٰ کو خوشحالی کے خطے میں تبدیل کرے گا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال نوبل امن انعام ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ابی احمد کو اپنے بدترین دشمن ملک ایریٹیریا کے ساتھ امن قائم کرنے کی وجہ سے دیا گیا تھا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں نوبل امن انعام ملنے پر مبارک باد پیش کی تھی ۔
مزید خبریں
بل گیٹس,بہتر ہے کرپٹو کرنسی سے نجات حاصل کرلیا جائے
بگ باس سیزن 14 ,بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا
کنگنا نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ریحانہ کو پاگل قرار دیدیا