امریکا نے عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کردیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل فرینک میکینزی نے عراق کے دورے کے دوران 2200 فوجیوں کی کمی کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنا عراقی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ قابلیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔اسی لئے رواں ماہ ہی عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد 5 ہزار 200 سے کم کر کے 3 ہزار کردی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج شدت پسند گروپوں سے نمٹنے کے لیے عراقی فوجیوں کی ٹریننگ کا کام مسلسل کرتی رہی ہے۔امریکی فوج کے اہلکار داعش کے خاتمے کے لیےعراق میں تعینات کیے گئے تھے۔
مزید خبریں
بل گیٹس,بہتر ہے کرپٹو کرنسی سے نجات حاصل کرلیا جائے
بگ باس سیزن 14 ,بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا
کنگنا نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ریحانہ کو پاگل قرار دیدیا