انگلش بیٹسمین باز ڈیوڈ ملان نے نمبرون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔
رپورٹ کے مطابق انگلش بیٹسمین ڈیوڈ ملان نے نہ صرف پاکستان بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں وہ 4 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔
اور اس طرح طویل عرصے تک ٹی 20 میں بلے بازوں کی فہرست میں حکمرانی کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔
آسٹریلین کپتان ایرون فنچ تیسرے اور لوکیش راہول چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ دیگر بلے بازوں میں کولن منرو، گلین میکسویل، حضرت زازئی، ایون لوئس، ویرات کوہلی اور ایون مورگن بالترتیب ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔
مزید خبریں
پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
بیٹنگ کے دوران کھڑے ہونے کا انوکھا انداز ! فواد عالم نے راز بتا دیا
کوشش ہوگی راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز جیتیں: مصباح الحق