September 19, 2020

Trend TV

We Entertain

مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کا عہدہ واپس لیے جانے کا امکان ۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف سلیکٹر کیلئے 45 سالہ شعیب اختر مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں اور پی سی بی نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے شعیب اختر سے رابطہ بھی کیا ہے۔شعیب اختر نے پی سی بی سے رابطے کی تصدیق کی ہے۔تاہم پی سی بی اور شعیب اختر کے درمیان معاملات ابھی طے نہیں ہوسکے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ شعیب اختر نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں خراب پرفارمنس کے بعد 46 سالہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کا مطالبہ پھر زور پکڑنے لگا ہے ۔

مصباح پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک عہدہ واپس لینے کے لیے بورڈ منصوبہ بندی کر رہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے2019ء میں مصباح الحق کو 3 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا۔