جنگل سے خاتون سے لوٹی گئیں طلائی انگوٹھی اور گھڑی برآمد
لاہور موٹر وے پر خاتون سے ڈکیٹی اور زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔جنگل سے خاتون سے لوٹی گئیں طلائی انگوٹھی اور گھڑی برآمد ہوئی ہے۔خاتون سے ڈکیٹی کے بعد ڈاکو اسے کھائی میں لے گئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی اہلکاروں کو دن کی روشنی میں لوٹی ہوئی اشیاء ملیں۔
انگوٹھی اور گھڑی ڈاکو کے فرار کے دوران گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دونوں اشیاء کو فنگر پرنٹ تجزیہ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔خاتون سے ایک لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ لئے گئے تھے۔ ایس ایس پی ذیشان اصغر نے بتایا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق تمام افراد جائے وقوعہ کے اطراف کے رہائشی ہیں۔
رپورٹس کے بعد کافی چیزیں واضح ہوچکی ہیں جبکہ اس چیز کے بھی شواہد ملے ہیں کہ ملزمان واردات کیلئے پیدل آئے اور پیدل ہی واپس گئے جبکہ کھوجی کی مدد سے ملزمان کے فٹ پرنٹس کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ خاتون کو زیادتی کے دوران اور اس سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
مزید خبریں
بل گیٹس,بہتر ہے کرپٹو کرنسی سے نجات حاصل کرلیا جائے
کیپٹن (ر) صفدر,بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع
بگ باس سیزن 14 ,بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا