November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے چچا کا بیان بھی سامنے آگیا ،بھتیجے کے بارے میں کیا کچھ کہا ؟جانئے

شیخو پورہ، موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے چچانے بتا یا ہے کہ ملزم پر پہلے بھی چوری کا مقدمہ بنا تھا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق عابد کے چچا نے بتایا کہ ملزم عابد گھر سے فرار ہے جبکہ اس کا بھائی آصف میرا داماد ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس میرے داماد آصف کو پکڑ کر لے گئی ہے، میری بیٹی اور اس کے بچوں کا نہیں پتا کہ وہ کہاں ہیں۔چچا نے موقف اختیار کیا کہ میرا داماد اور بیٹی غریب ہیں، اس لیے وہ ملزم عابد کے گھر میں رہتے ہیں۔ملزم کا بھائی آصف ایک بریڈ کمپنی میں ملازم ہے، اس خاندان کا آبائی علاقہ فورٹ عباس ضلع بہاولنگر ہے۔