November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی سی سی پی او لاہور کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے بھی سی سی پی او لاہور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انعام غنی نے کہا کہ سی سی پی او کے بیان کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، خاتون کے ساتھ زیادتی والے واقعے سے متعلق ان کا بیان ناقابل قبول ہے۔سی سی پی او لاہور کے غیر ذمے دارانہ بیانات سے عوام، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکن سب غم و غصے میں آگئے۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ سی سی پی او کے بیان کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، گھر کا چوکیدار گھر کے مالک کو نہیں کہہ سکتا کہ تم اپنے سامان کی خود حفاظت کرو۔