November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں کورونا سے متعلق احتیاط کی ہدایات….

 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں. ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے بچوں میں ماسک کے استعمال سے متعلق درجہ بندی کی ہے جس میں 5 سال سے کم عمر ، 6 سے 12 سال اور 12 سے زائد عمر کے بچے شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے البتہ ضروری ہو تو والدین 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔

اسکول یا گھر سے باہر جاتے وقت 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے ماسک پہنیں، کورونا سے متعلق 12 سال سے زائد عمر کے بچے بڑوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بچوں کو کھیل کے میدان میں کھیلتے ہوئے ماسک نہیں پہننا چاہیے، بچوں کے لیۓ کھیل کی سرگرمیوں میں کورونا گائیڈ لائن کا خیال رکھا جائے جب کہ اسکول میں بچوں کیلیۓ کھیل کے دوران ایک میٹرکا فاصلہ رکھا جائے۔

اسکولوں میں ساتھ کھیلنے والے بچوں کی تعداد میں کمی رکھی جائے اور بچوں کو ہاتھ صاف رکھنے کی سہولت اور اس کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔