September 19, 2020

Trend TV

We Entertain

کراچی سوک سنٹر! فائرنگ سے اسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق۔

فائرنگ کرنے والے نے خود کو بھی گولی مار لی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکاری عمارت سوک سینٹر کی تیسری منزل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جب کہ فائرنگ میں زخمی ہونےوالے دو افراد دم توڑ چکے ہیں۔

ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے وسیم رضا اور حبیب الحسن شامل تھے۔

واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔واقعے سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

اسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی دم توڑ گئے۔ کے ڈی اے ملازم حفیظ کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔فائرنگ کے بعد حفیظ نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔