September 19, 2020

Trend TV

We Entertain

کس سے پوچھ کر وزیراعظم سے ملاقات کی؟ مصباح الحق بڑی مشکل میں پھنس گئ

 کس سے پوچھ پر وزیراعظم سے ملاقات کی؟ مصباح الحق بڑی مشکل میں پھنس گئے ، پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت اظہر علی، محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بدھ کے روز ملاقات کرنے والے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سینئر آل راونڈر محمد حفیظ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

ان تینوں افراد نے ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، تاہم عمران خان ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کیلئے راضی نہ ہوئے۔ اب پی سی بی نے مصباح الحق، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سینئر آل راونڈر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ پی سی بی نے تینوں افراد سے سوال کیا ہے کہ کرکٹ کے انتظامی امور کے حوالے سے بنا اجازت انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیوں کی۔