November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

امریکیوں کا کورونا ویکسین لینے سے انکار

میں49فیصد شہریوں نے ممکنہ ویکسین پر عدم اعتماد کا اظہار کیا.

ماہرین امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ رواں برس کے اختتام سے پہلے کورونا وائرس کی ویکسین عوامی سطح پر دستیاب ہو جائے گی مگر دوسری جانب ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ نصف امریکی شہری ویکسین استعمال کرنے کے حق میں نہیں ہیں.

”پیو ریسرچ سینٹر“کے رواں ماہ کیے گئے جائزے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے کی صورت میں 49 فی صد امریکی ویکسین لینے کے لیے تیار نہیں ہوں گے جبکہ 51 فی صد کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین ضرور لیں گے.

انکار کرنے والے امریکیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ویکسین کے منفی اثرات سے متعلق خدشات ہیں .ج اس سے قبل مئی میں ”پیو ریسرچ سینٹر“ کی جانب سے کیے گئے اسی طرح کے جائزے سے مختلف ہیں جس میں 72 فی صد امریکیوں نے کہا تھا کہ ویکسین آنے پر وہ اپنے بچاﺅ کے لیے اسے ضرور استعمال کریں گے.

ویکسین سے متعلق تحفظات کی وجہ یہ ہے کہ حالیہ سروے میں 77 فی صد امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ میں تیار کی جانے والی ویکسین جلدی میں یقینی بنائے بغیر ہی فراہم کی جا سکتی ہے کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہے بھی یا نہیں.اس سروے میں 10 ہزار سے زیادہ امریکیوں کی رائے معلوم کی تھی.