November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

یہودی آباد کاری کے ایک بڑے منصوبے کا انکشاف

5 کثیر منزلہ عمارتوں کے علاوہ 9 فلک بوس عمارتیں بھی شامل. اسرائیلی میڈیا

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بیان کیا ہے کہ صہیونی ریاست القدس میں یہودی آباد کاری کے ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی القدس میں قائم نام نہاد بلدیہ ، اسرائیل مستقل فنڈاور یہودی ایجنسی نے مشرق وسطی کے خطے میں ایک وسیع وعریض توسیعی منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ منصوبہ ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے جب دوسری طرف قابض صہیونی ریاست اور بعض عرب ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے قیام کی کوشیش جاری ہیں۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ یہ منصوبہ اس علاقے میں قائم ہوگا جہاں “دی نیشن بلڈنگز” کے نام سے کانفرنس کا مرکز واقع ہے۔جو مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی دروازے پر واقع ہے۔

بتایا گیا کہ اس منصوبے پرآنے والی لاگت ایک ارب آٹھ سو ملین شیکل لگائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مرکز مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بن جائے گا۔