November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

خوفناک آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا

سعودی شہر طائف میں لگنے والی خوفناک دو روز کی کوشش کے دوران فی الحال 80 فیصد آگ بجھائی جا سکی ہے

یہ آگ کئی کلومیٹر وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے جس کے باعث ہزاروں سرسبز درخت اور جھاڑیاں جل کر راکھ ہو چکی ہے۔سول ڈیفنس کے اہلکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اگرچہ اس آگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر اس سے فطری ماحول کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے

یہ علاقہ سیاحت اور تفریح کے لیے بہت مشہور تھا۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد القرنی نے کہا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ آگ پر مکمل طور پر کب قابو پا لیا جائے گا۔