November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

پاک فوج کے دو جوان شہید

شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

میرانشاہ کے علاقے اسپالگا میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا جارہا تھا کہ اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔ شہدا  میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں۔