November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

اے پی سی ایجنڈا تیار

اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے آج اے پی سی بلائی گئی ہے جس کے لئے حتمی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اس ایجنڈے میں گیارہ جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت کی طرح نیا معاہدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں میں میثاق جمہوریت کا نام تبدیل اور کچھ ترامیم کی جانے پر مشاورت بھی کی جائیگی۔

رپورٹ کے مطابق ن لیگ اے پی سی میں مڈ ٹرم الیکشن کی تجویز دے گی جبکہ ن لیگ، حکومت ہٹاؤ مہم چلانے کے لیے نومبر میں عوامی جلسوں کی بھی تجویز دے گی اور حکومت مخالف تحریک کیلئے مشترکہ فنڈز قائم کرنے کی بھی سفارش کی جائے گی اسکے علاوہ اسمبلیوں کے باہر ہفتہ وار مشترکہ احتجاج کا شیڈول دینے کی تجویز بھی دی جائیگی۔