November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

آدمی ساتھ بیٹھے مسافر کا اصل میں کان کھاگیا.۔

لندن میں ریان ایئرلائن کی ایک پرواز میں دومسافروں میں لڑائی ہو گئی اور ایک مسافر نے دوسرے شخص کا کان ہی دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دیا۔یہ واقعہ برمنگھم سے میجورکا جانے والی ریان ایئرلائن کی پرواز پر پیش آیا۔ دونوں میں جھگڑا پرواز کے میجورکا کے پالما ایئرپورٹ پر پروازکے لینڈ کرنے کے بعد ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق ملزم کی طرف سے مضروب کا کان دانتوں سے کاٹنے پر عملے نے فوری پولیس کو بلا لیاگیا  اور زخمی  کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شراب کے نشے میں دھت تھا۔ اس نے شراب کے نشے میں ہی دوسرے مسافر کا ڈرنک اٹھا کر پی لیا تھا جس پر دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیا۔جب پولیس طیارے میں سوار ہوئی تو اس وقت ملزم ایک اور مسافر کے ساتھ بھی ہاتھاپائی کی کوشش کر رہا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔