November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا

دنیا کے بڑے ممالک نے امریکا کی بات ماننے سے انکار کردیا ۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ ختم کر دیا تھااور اٹھائی گئی پابندیاں ایران پر واپس لاگو کر دی تھیں۔

مزید امریکی حکومت کی یہ بھی کوشش تھی کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایران سے اٹھائی گئی پابندیاں دوبارہ لگا دی جائیں لیکن اس معاملے میں امریکہ کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ کیوں کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگوانے کی کوشش امریکہ کو الٹی پڑ گئی ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے مائیک پومپیو کے اس بیان کی یہ کہہ کر دھجیاں اڑا دیں کہ اقوام متحدہ کے اراکین ممالک کی واضح اکثریت کی طرف سے دوبارہ ایران پر پابندیاں لگانے کی مخالفت کر دی گئی ہےگزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بیان دیا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ایرانی صدر حسن روحانی نے مائیک پومپیو کے اس بیان کی یہ کہہ کر نفی کر دی۔ اور کہا کہ اور امریکہ اس معاملے میں دنیا میں تنہاءرہ گیا ہے۔ 

امریکہ نے اس معاملے میں اپنا ’پورا دباﺅ‘ ڈالا جو ’مکمل تنہائی‘ کی صورت میں اسے واپس ملا۔“