November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

مرکزی ملزم عابد نے شناخت چھپانے کیلئے حلیہ بدلنے کی بجائے ایک نیا طریقہ اختیار کر لیا۔

ملزم فیس ماسک کے استعمال سے باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کررہا ہے ، شہری، پولیس سیف سٹی کے جدید کیمرے بھی ملزم کی شناخت کرنے میں ناکام ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم عابد علی اب فیس ماسک کا استعمال کر کے شناخت چھپا رہا ہے۔ فیس ماسک کی وجہ سے شہری اور پولیس ملزم کو پہچاننے سے قاصر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم عابد علی نے کرونا وائرس ضوابط کا فائدہ اٹھا کر فیس ماسک کے استعمال سے پولیس کو دھوکہ دینا شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب سانحہ گجر پورہ کو کئی روز گزر جانے کے باوجود ملزم عابد علی کو گرفتار کرنے میں ناکامی کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتار کیلئے پمفلٹ تیار کرلیا ہے پمفلٹ میں گرفتاری میں مدد دینے والوں کےلیے 25 لاکھ کا انعام بھی درج ہیں۔ پولیس نے عابد علی کے 2 متوقع حلیہ جات کی تصاویر پمفلٹ پر لگا دیں اور گرفتاری کی اطلاع کے لیے 2 موبائل نمبرز بھی جاری کئے ہیں۔

پمفلٹ پر ایس پی سی آئی اے لاہورعاصم افتخار اور ڈی ایس پی حسنین حیدر کے نمبردرج کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ملزم کوگرفتار کرانیوالے شخص کی شناخت راز میں رکھی جائےگی۔ اور گرفتاری میں مددکرنیوالوں کو انعامی رقم بھی دی جائے گی۔