November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم خبر آگئی

واٹس ایپ مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ہے تاہم ایک صارف اس ایپلی کیشن کو ایک وقت میں صرف ایک ڈیوائس پر ہی چلا سکتا ہے۔لیکن اب واٹس ایپ کی طرف سے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے کہ دیگر ایپلی کیشنز کی طرح واٹس ایپ کو بھی بیک وقت ایک سے زائد ڈیوائسز میں ’لاگ ان‘ کیا جا سکے گا۔ اس فیچر کا نام ’ملٹی ڈیوائس ‘ رکھا گیا ہے جو بہت جلد ایپلی کیشن میں اپ ڈیٹ کی صورت میں شامل کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد اینڈرائیڈ بیٹا (Android Beta)صارفین کو مہیا کر دیا جائے گا۔ اس فیچر کے تحت مختلف ڈیوائسز میں انسٹال کی گئی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو باہم مربوط کیا جا سکے گا اور ایک ہی واٹس ایپ اکاﺅنٹ ان تمام ڈیوائسز پر استعمال ہو سکے گا۔