November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

زعفران برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے اہم ملک

  • ایران میں رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران 52 سے زائد ممالک کو 37 ہزار 65 کلوگرام زعفران برآمد کیا ہے۔ اور ایران نے ہانک کانگ، اسپین، متحدہ عرب امارات، اٹلی، کوریا، سوئیڈن، فرانس اور چین کو سب سے زیادہ زعفران برآمدکیا ہے۔ایرانی کسٹم ادارے کے ڈائریکٹر سید روح اللہ لطیفی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ برآمد شدہ زعفران کی مالیت 38 ملین 579 ہزار 816 ڈالر ہے اور سب سے زیادہ یعنی 12 ٹن 734 کلوگرام ہانک کانگ کو برآمد کیا گیا جس کی مالیت 14 ملین 403 ہزار 355 ڈالر بنتی ہے۔