November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

حفیظ، شعیب ملک ،عامر اور وہاب سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کا کنٹریکٹ ٹھکرا دیا۔

سینئر کرکٹرز بورڈ کے مجوزہ کنٹریکٹ پالیسی سے سخت ناخوش ہیں:ذرائع

محمد حفیظ، کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض سمیت 6 کرکٹرز نے پی سی بی کے مجوزہ کنٹریکٹ کو ٹھکرادیاہے۔

مجوزہ کنٹریکٹ کو ٹھکراتے ہوئے صرف ایک ماہ کے معاہدے پر دستخط کئے جسکے تحت وہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریںگے اور صرف 20 اکتوبر تک پی سی بی کی پالیسیوں کے پابند ہوںگے۔

ذرائع کے مطابق سینئر کرکٹرز بورڈ کے مجوزہ کنٹریکٹ پالیسی سے سخت ناخوش ہیں اور اس لیے انہوں نے بورڈ حکام کے سامنے کنٹریکٹ ڈرافٹ کو من وعن تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ قومی کرکٹرز کا موقف تھا کہ انہیں بورڈ کا کنٹریکٹ منظور نہیں جب تک ہماری شرائط پر مبنی ڈرافٹ نہیں بنےگا، ہم اس پر دستخط نہیں کریں گے۔اگر بورڈ کو یہ منظور نہیں تو پھر ہم گھر جانے کو تیار ہیں۔

کرکٹرز کے سخت رویے کو دیکھ کر ڈرافٹ میں فوری طور پر ترمیم کی گئی اور میچز شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کرکٹرز نے اس پر دستخط کرکے بورڈ حکام کے حوالے کیا۔