آذربائیجان کا بڑا حملہ ،آذربائیجان کو اب تک جنگ میں برتری حاصل ہے اور آذری فوج نے آرمینیا اور کاراباخ کے درمیان لنک پہاڑی پر بھی قبضہ کرلیا
ایک ہفتے سے جاری جنگ میں اب تک 150 سے زائد فوجی و عام افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آذربائیجانی فوج نے ناگورنو کاراباخ کے مقبوضہ علاقے پر زبردست حملہ کرتے ہوئے 50 سے زائد آرمینیائی فوجی مار دیے۔
آذری فوج کے حملے میں متعدد آرمینیائی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے جاری جنگ میں آرمینیائی فوج کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے متعدد اسلحہ کے سٹور تباہ کیے جا چکے ہیں جبکہ آذربائیجانی فضائیہ کے حملے میں آرمینیا کا طیارہ بھی تباہ کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ آرمینیا کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ روس، امریکہ اور فرانس کی مدد سے آرمینیا خطے میں جنگ بندی چاہتا ہے جبکہ آذربائیجان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اپنا مقبوضہ علاقہ آزاد کروئے بغیر کسی امن معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے۔
مزید خبریں
بل گیٹس,بہتر ہے کرپٹو کرنسی سے نجات حاصل کرلیا جائے
بگ باس سیزن 14 ,بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا
کنگنا نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ریحانہ کو پاگل قرار دیدیا