اسلحہ ڈپو فوج کے زیر استعمال تھا جہاں پر اسلحے سمیت دیگر ایمونیشن اور بارودی مواد رکھا ہوا تھا۔
جنگل میں پھیلنے والی آگ سے ڈپو متاثر ہوا: روسی وزارت دفاع
روس کے علاقے ریازان میں موجود ملٹری اسلحہ ڈپو میں لگنے والی آگ خوفناک صورت اختیار کرگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریازان کے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی میں اسلحہ ڈپو بھی زد میں آیا۔
آتشزدگی کے بعد اسلحہ ڈپو میں زوردار دھماکے ہوئے جس کے بعد شیلمی کھینو اور زہلتوکھینو میں واقع دس سے زائد دیہات متاثر ہوئے اور ان دیہات میں بھی آگ لگ گئی۔
حکام نے اسلحہ ڈپو کے قریب واقع 10 دیہات خالی کروا کر رہائشی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔
آتشزدگی کے بعد اسلحہ ڈپو سے دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں جبکہ آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہو چکے ہیں اور چاروں طرف دھویں کے بادل بھی پھیل گئے ہیں۔
مزید خبریں
بل گیٹس,بہتر ہے کرپٹو کرنسی سے نجات حاصل کرلیا جائے
کیپٹن (ر) صفدر,بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع
بگ باس سیزن 14 ,بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا