November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بلاک کر دی

انتظامیہ کو مہلت دی گئی تھی،شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی گئی۔ ترجمان پی ٹی اے.
ٹک ٹاک کے شوقین افراد کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا عمل درآمد آج سے ہو گا۔
اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے کا کہا گیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

جس کے بعد پاکستان میں ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔ لیکن شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی گئی۔پی ٹی اے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں ایپ کو بند کرنے کے بارے میں تحریر کیا ہوگا۔

کی تھی، جبکہ ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کی گئی تھی۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بیگو اور ٹک ٹاک ایپ پر غیر اخلاقی مواد پھیلایا جا رہا ہے۔ ان شکایات کا جائزہ لینے کے بعد پاکستانی قوانین کے تحت بیگو ایپ پر ملک میں پابندی عائد کر دی گئی ۔ جبکہ موبائل ایپ ٹک ٹاک کو آخری وارننگ جاری کی گئی تھی۔