October 28, 2020

Trend TV

We Entertain

آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی

میڈیکل چیک اپ اور ضروری طبی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔۔
آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،۔ ترجمان پیپلزپارٹی
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ناسازی طبعیت کی وجہ سے اتوار کی شام ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں طبی عملہ ان کا میڈیکل چیک اپ کررہا ہے جبکہ ضروری طبی ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔
صدر آصف زرداری طبیعت بہتر ہونے پر سیاسیی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔ وہ اپوزیشن کی اے پی سی میں بھی شریک ہوئے، اور بیانات بھی جاری کرتے رہے۔
صدرپاکستان آصف علی ذرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے بھی آصف زرداری کی درخواستیں مسترد کرنے کا حکم سنایا تھا۔