November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

خاکروب کے گھر سے 6 کلو سونا ، نوٹوں سے بھری 2 بوریاں برآمد

نیب ملتان کی طرف سے بہاولنگر میں کارروائی
ملزم فرار ہونے میں کامیاب
بھائی کو حراست میں لے لیاگیا ۔
محکمہ مال کے خاکروب کے گھر سے 6 کلو سونا، کرنسی نوٹوں سے بھری 2 بوریاں برآمد کرلیں ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں ترجمان نیب نے بتایا ہے کہ قومی احتساب بیورو ملتان کی طرف سے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں کارروائی کی گئی ۔
قومی احتساب بیورو کو اطلاعات ملی تھیں کہ محکمہ مال کا خاکروب کلیم غیر قانونی ذرائع کے اثاثے بنانے میں ملوث ہے ، ان معلومات کی بنیاد پر نیب ملتان کی طرف سے جب ملزم کے گھر چھاپہ مارا گیا تو محکمہ مال کے خاکروب کے گھر سے 6 کلو سے زائد سونا بر آمد کرلیا گیا۔
چھاپے کے دوران ملزم کلیم عرف کلو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، تاہم اس کے بھائی رشید کو حراست میں لے لیا گیا۔
کیس کے حوالے سے مزید چھان بین کی جائے گی جس کی روشنی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی بروئے کار لائی جائے گی۔