October 28, 2020

Trend TV

We Entertain

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

کئی علاقوں میں سرد سائبیرین ہوائیں چلنے سے سردی کی لہر شروع. کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا.سردی کی شدت اچانک بڑھنے سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

یں ہوائیں چلنے سے سردی کی لہر شروع ہوئی ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا ہے.

،سردی بڑھنے سے کوئٹہ اوردیگرعلاقوں میں گرم کپڑوں کااستعمال شروع ہوگیا ہے، دوسری جانب وادی میں موسم سرد ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے مسائل پیدا ہوگئ، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات درپیش آرہی ہیں ۔

مستونگ میں درجہ حرارت صفر،پشین میں دو ، مسلم باغ میں چھ اور دالبندین،نوکنڈی اور پنجگور میں نو ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقراررہنے جبکہ تربت، گوادر، پسنی، اورماڑہ اور پنجگور میں موسم گردآلود رہنے کاامکان ہے۔