November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں شامل کرنے کے امکانات روشن ۔

پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پر بڑی پپیش رفت کی، ر نیکٹا ، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف ایم یو نے تمام اہداف پورے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا پلانری اجلاس 21 سے 23 اکتوبر کو ہو گا۔ایف اے ٹی ایف کے سہہ روزہ اجلاس میں یہ فیصلہ ہو گا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا جائے یا وائٹ لسٹ میں شامل کر لیا جائے۔

اسکا مطلب ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک قرار دے دیا جائے جہاں منی لانڈرنگ اور دہشگردی کی مالی معاونت نہیں ہوتی،بصورت دیگر ایران اور شمالی کوریا کی طرح بلیک لسٹ میں شامل کر کے پاکستان پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہو سکتے ہیں۔پاکستان نے آئی سی آر جی کے 150 سوالات کا مفصل جواب دیا۔