November 24, 2020

Trend TV

Better Informed Today

حفیظ سنٹر میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا.

فائر فائٹرز نے آپریشن کرکے 60 فیصد سے زائد پلازے کو محفوظ بنا لیا۔

پلازے میں 25 افراد کو ریسکیو کیا گیا، کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈی جی ریسکیو پنجاب۔

بیسمنٹ ، گراؤنڈ، فرسٹ اور سیکنڈ فلور کے ساتھ پلازے کے پچھلے حصے کو محفوظ بنا لیا گیا۔ جب کہ پلازے میں جاکر فائر فائٹنگ کی اور پلازے کے پچھلے حصے کو محفوظ بنالیا گیا ہے، رات بھر کولنگ کا عمل ضرورت کے تحت جاری رہے گا۔

پلازے میں پلاسٹک اور دوسرا سامان تھا، بیٹریز بھی تھیں جن کو چارجنگ پر لگایا ہوا تھا۔جس سے آگ پر قابو پانے میں ٹائم لگا۔ آگ سے 30 فیصد پلازہ متاثر ہوا ہے۔

تھوڑی تھوڑی آگ سلگتی رہے گی، جس پر فوری قابو پایا جائے گا۔

۔آرمی ، رینجرز ، واسا سب نے ملکر ہمارے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔حفیظ سنٹر میں 25 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، چھت پر بھی جو لوگ تھے ان کو بھی اتارا گیا ہے۔

حفیظ سنٹر کے پلازے میں آگ لگنے سے تاجروں کا کروڑ وں مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا ہے۔ دوسری جانبآتشزدگی کی وجوہات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہو رکی سربراہی میں14 کمیٹی بنا دی ہے جو چوبیس گھنٹوں میں ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ سات روز میں مکمل رپورٹ پیش کی جائے گی۔