November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

اب دو چار سو نہیں بلکہ دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

لاہور (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن) موسم میں تبدیلی کے ساتھ سموگ کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آ گیا اور ائیر کوالٹی انڈیکس 341 تک پہنچ گیا ہے ۔سموگ سے وائرل انفیکشن پھیلنے لگا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات سموگ کے خاتمے کیلئے ایکشن میں آگئے،  سی ٹی او سید حماد عابد نے سٹی ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی دو مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو بادامی باغ اور دیگر بس ٹرمینلز کے قریب ہفتے میں چھ دن کارروائی کریں گی۔

زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروا دیا جائے گا، بس ٹرمینل پکڑی گئی گاڑیوں کو کھڑا رکھنے کا ذمہ دار ہو گا۔چالان کی مد میں موصول ہونے والے جرمانے محکمہ ماحولیات کے خزانے میں جمع ہوں گے۔

واضح رہےکہ سموگ دھویں اور دھند کے مرکب کو کہا جاتا ہے جب یہ اجزا ملتے ہیں تو سموگ پیدا ہوتی ہے۔ اس دھویں میں کاربن مونو آکسائید، نائڑوجن آکسائیڈ میتھن جیسے زہریلے مواد شامل ہوتے ہیں۔