November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ

لاہور (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن ) مختلف سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل کردی گئیں.سیکٹر ایف الیون میں گلی نمبر 46 اور23 ، آئی ایٹ ٹو، تھری اور فور سیکٹر کی 3 گلیاں، آئی ٹین ٹو اور جی الیون ٹو کی3 گلیاں سیل کی گئی،ان تمام گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے سیل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ سیکٹرایف الیون میں گلی نمبر 46 اور23 ، آئی ایٹ ٹو، تھری اور فور سیکٹر کی 3 گلیاں مکمل سیل کی گئی ہیں۔جبکہ دو نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مختلف گلیاں بھی سیل ہوں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 832 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔دوسری جانب ملک بھر کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی مجموعی تعداد 8300 ہوگئی ہے۔ کورونا سے اب تک 5111 ڈاکٹر متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کورونا متاثرین میں 929 نرسز بھی شامل ہیں۔