November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

اسرائیل کو تسلیم کرنا بنیادی اصولوں کے خلاف ہے ۔ منیر اکرم

لاہور (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن )عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا ان کی خارجی و داخلی مجبوریوں کے سبب ہے، پاکستان فلسطین کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کے اصولی مؤقف سے انحراف نہیں کر سکتا۔پاکستان اس قدر کمزور ریاست نہیں ہے کہ بنیادی اصول سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا سکے۔اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب کا خصوصی انٹرویو

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکر م نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا ان کی خارجی و داخلی مجبوریوں کے سبب ہے۔ تاہم پاکستان فلسطین کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا ۔

اسلام آباد میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پاکستان کے اعلی سفارت کار کا کہنا تھا کہ قیامِ پاکستان کے بعد سے دنیا بھر کی خود ارادیت کی عوامی تحریکوں کی حمایت پاکستان کا بنیادی اصول رہا ہے۔

پاکستان کے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے بطور رکن منتخب ہونے کو ملک کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا پاکستان کی عزت کرتی ہے اور اقوامِ عالم کے فورم پر ہماری وسیع حمایت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل اقوامِ متحدہ کا اہم ادارہ ہے جہاں دنیا بھر میں ہونے والی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسائل کو اٹھایا جاتا ہے۔