November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ. پاکستان کا اہم فیصلہ۔

لاہور (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن )گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر یورپ اور امریکہ کے مذہبی رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا جائے گا، اسلام مخالف مواد کو شائع کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے شیخ جامعتہ الازہر سے بھی رابطہ کریں گے: وفاقی وزیر مذہبی امور

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں اور اسلام مخالف مواد کے معاملے پر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس سے اپیل کی جائے گی کہ وہ باہمی تعاون کے لیے ایسے اقدامات کی مذمت کریں، ان کو بتایا جائے گا کہ ایسے اقدام سے ہم آہنگی کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر یورپ اور امریکہ کے مذہبی رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

نور الحق قادری نے کہا کہ وفاقی حکومت سرکاری سطح پر محفل میلاد ﷺ کا انعقاد کر رہی ہے، نعت خوانی، تقریری مقابلے، سیرت کانفرنس اور دیگر پروگرام بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لیے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسول ﷺ منایا جائے گا۔

ے نام پر رسول اللہ ﷺ کی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، حرمت رسول ﷺ کا معاملہ ہر پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے۔