November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ

لاہور (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن ) دہشت گردوں کے حملے سے سات افراد ہلاک متعدد زخمی۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشت گردی کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سات شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔فائرنگ کا واقعہ ایک یہودی عبادت گاہ کے قریب پیش آیا۔اطلاع کے بعد مقامی پولیس موقعہ پر پہنچی مگر دہشت گرد موقعہ سے فرار ہو کر قریبی ہوٹل میں پہنچ گئے اور وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔

پولیس نے چھاپے مار کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں اور ہوٹل اور ریستورانوں کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔فائرنگ کے اس واقعہ میں ابھی تک سات افراد ہلاک ہیں۔

ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ دہشت گردی کا لگتا ہے مگر حملہ آور نامعلوم ہیں اور ابھی تک کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ یہ حملہ کس کی جانب سے ہو سکتا ہے۔