November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

سینیٹ میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کی ہدایت

لاہور (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹ میں خفیہ رائے شماری ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تین ماہ کے اندر قانونی اصلاحات لانے کی مہلت دی ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں نتائج کا ڈر نہیں، انتخابی اصلاحات نظام کے لئے ضروری ہیں چاہے ہمیں نقصان کیوں نہ ہو۔سینیٹ الیکشن خفیہ نہیں ہونا چاہیے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے الیکشن اصلاحات پر تفصیلی غور کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ملکی روایات اور سیاسی مفادات کے برعکس ملکی مفاد میں فیصلے کررہے ہیں۔