November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

قرضوں کی مد میں موجودہ حکومت نے 2 برس میں 5 ہزار ارب روپے ادا کیے.

لاہور (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن )جون سے نومبر تک پاکستان کے قرضے میں صفر اضافہ ہوا ہے: ہم نے اپنی آمدنی کو کم کرکے خود ملک چلایا ہے . وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ

ے کہ ملک میں معاشی استحکام لانے اور اس میں مزید بہتری سے متعلق سخت فیصلے کیے جس میں قابل ذکر امر امیر طبقوں سے ٹیکس وصول کرنا شامل ہے جبکہ کرونا سے قبل 17 فیصد ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا۔

مشیر خزانہ کا کہنا ہے گزشتہ حکومتوں کی جانب سے لیے گئے قرضوں کی مد میں موجودہ حکومت نے 2 برس میں 5 ہزار ارب روپے ادا کیے۔ گزشتہ 5 ماہ جون سے نومبر تک  قرضے میں اضافہ صفر ہوا ہے کیونکہ ہم نے اپنی آمدنی کو کم کرکے خود ملک چلایا ہے۔ گزشتہ 4 مہینے کے دوران ایک ہزار ارب سے زائد ٹیکسز جمع کیے گئے۔

حفیظ شیخ کے مطابق حکومت نے اپنے اخراجات کو غیرمعمولی انداز میں کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں صدر سے لے کر کابینہ کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی۔

نامہ یہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جو گزشتہ حکومت کی وجہ سے 20 ارب ڈالر تھا جسے ختم کردیا گیا۔  حفیظ شیخ کے مطابق قبائلی علاقوں کے لیے تاریخی پیکج دیا گیا۔ تعمیراتی شعبوں کو ترقی دینے کے لیے ایسا پیکج دیا گیا جس میں ایف بی آر کا ڈر نہ ہو۔ کرونا وبا کے دوران 1250 ارب روپے کا پیکج دیا گیا، ایک کروڑ 60 لاکھ لوگوں کو رقوم تقسیم کی گئی۔ اشیائے خورونوش کی پانچ سو اشیا پر سبسڈی دی گئی.