November 25, 2020

Trend TV

Better Informed Today

عامر لیاقت اور اہلیہ طوبیٰ عامر کورونا کا شکار

لاہور (ٹرینڈ ٹی وی آن لائن )پی ٹی آئی رہنما نے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کر دی.تفصیلات کے مطابق کرونا کی دوسری لہر کے دوران کئی معروف شخصیات کرونا کا شکار ہو رہی ہیں،کرونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔حالیہ دنوں میں گلوکار جواد احمد، ماڈل صحیفہ جبار بھی کرونا  کا شکار ہوئے۔

عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اور طوبیٰ عامر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔عامر لیاقت حسین نے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔عامر لیاقت  نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

عامر لیاقت نے قرآن پاک کی آیت بھی شئیر کی جس کا ترجمہ ہے کہ ’ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے۔